بلوچستان اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلا س کل ہوگا
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلا س کل ہوگا اجلاس میں سرکاری کاروائی نمٹائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے ہوگا اجلاس میں اسمبلی حال کو 12ستمبر کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے صبح 9سے شام 4بجے تک پولنگ اسٹیشن قرار دینے کی منظوری دی جائیگی جبکہ ارکان اسمبلی بشری رند اور دنیش کمار ارکان صوبائی اسمبلی اور انکے اہلخانہ کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کی قرارداد پیش کریں گے،اجلاس میں بلوچستان زرعی یونیورسٹی کوئٹہ کا مسودہ قانون پیش کیا جائیگا جبکہ رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ،آب پاشی، کھیل، جنگلات اور کیو ڈی اے سے متعلق سوالات بھی دریافت کئے جائیں گے
Load/Hide Comments


