ایران میں 5.1 کی شدت کا زلزلہ،10 افراد زخمی

تہران:ایران کے شمالی علاقہ جات میں 5.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے کم ازکم 10 افراد زخمی ہو گئے۔تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے اعلان کے مطابق صوبہ گلستان سے منسل رامیان میں رات 2 بجکر 4 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ رامیان کے بعض دیہاتوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اورزلزلے سے 10 افراد کو چوٹیں آئی ہیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں