کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل، بلاول بھٹو کا نوٹس

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کو واضح طورپر احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر مجرمان کی گرفت کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام اور پولیس کو ہدایت کی کہ اس افسوسناک سانحہ کی تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانچ سالہ کمسن بچی سے زیادتی اور پھر معصوم کا قتل انسانیت سوز ہے۔ننھی پری پر زیادتی کے بعد تشدد اوراسے جلا دینا دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت سندھ کو بھی ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں