دشت، لینڈ مافیا کے سرگرم رُکن لیویز سپاہی ملازمت سے برطرف
مستونگۛڈپٹی کمشنر مستونگ نے دشت میں لینڈ مافیا گروپ کے سرگرم رکن لیویز سپاہی شعیب احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے تحصیل دشت کے سابقہ لیویز سپاہی شعیب احمد غریب اور دوسرے علاقے کے لوگوں کی دشت میں خریدی گئی زمینوں پر ناجائز قبضہ گیری کی شکایات ڈپٹی کمشنر مستونگ کو موصول ہوئیں جن پر اسسٹنٹ کمشنر دشت سے رپورٹ طلب کی گئی۔ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ سپاہی شعیب احمد لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے میں ملوث ہے اور اس بنا پر شعیب احمد کی چند قبضہ کی گئی زمینوں پر نجائز تعمیرات کو مسمار کر کے زمینوں کو واگزار بھی کرایا گیا ہے۔مزید بھی یہ بات رپورٹ میں کی گئی کہ مذکورہ سپاہی اپنی سرکاری ڈیوٹی کی ادائیگی سے بھی روگردانی کرتا ہے جس پر اسے ماضی میں بھی تنبیہ کی جا چکی ہے۔ رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز کے تحت کروائی کرتے ہوئے سپاہی شعیب احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔


