حب، مچھلی شکار کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
حب(نمائندہ انتخاب) مچھلی شکار کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی حب ندی میں مچھلی شکار کرتے ہوئے نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ،ایدھی رضاکاروں نے نعش نکال کر حب اسپتال منتقل کردی اورضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات مطابق بدھ کے روز مولابخش نامی نوجوان حب ندی میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے گہرے پانی ڈوب گیا جس کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحریہ ٹیم پہنچ کر نوجوان کی تلاش شروع کردی اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد سوج ڈھلنے کے بعد حب ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حب ندی میں نہاتے اور مچھلی شکار کرتے ہوئے درجنوں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حب ندی اور حب ڈیم میں نہاتے و تفریح پر دفعہ 144مافذ کیا گیا ہے اس کے باوجود نوجوانوں کو حب ندی اور حب ڈیم تک پہنچنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔


