بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ انتظامیہ پر عوام کا اعتماد بحال، آئین و قانون پر بلاتفریق عمل کو یقینی بنانے، بی این پی کے رکن ثناء بلوچ صوبے کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں جنگی بنیادوں پر صنعتی زون بنا نے اور عالمی معیار کے تکنیکی و تربیتی ادارہ قائم کرنے،نصراللہ زیرے اور شکیلہ نوید دہوار جعلی لوکل و ڈومیسائل کی فوری منسوخی کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں جامع موثر طریقہ کار اپنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کو یقینی بنانے ثناء بلوچ کی خواتین کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ گزشتہ اجلاس میں باضابطہ تحریک التواء پر بجث کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم، زراعت سے متعلق سوالات بھی دریافت کئے جائیں گے


