متاثرہ بیروت بندرگاہ پربڑے پیمانے پر آگ لگ گئی

بیروت:متاثرہ بیروت بندرگاہ پربڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تفصیلات کے مطاطبق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شدید دھماکے سے متاثرہ بندرگاہ پر بدھ کے روز بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جس کے بعد فائربریگیڈ اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی واضح رہے کہ ایک ماہ قبل مذکورہ بندرگاہ پر شدید دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پورا بندرگاہ متاثر ہوگیا تھا تاحال پورٹ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے تھے کہ آج بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ کئی ٹن پر مشتمل دھماکہ خیز مواد ابھی تک پورٹ میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں