شیخ زید ہسپتال میں کورونا کے مریضوں نے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا
کوئٹہ:کوئٹہ میں قائم شیخ زید ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں نے آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا ہسپتال انتظامیہ نے لیویز کو طلب کر لیا ہسپتال میں تعینات پرائیوٹ سیکورٹی گارڈنے حفاظتی سہولیات کی عدم فراہمی پر پہلے ہی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کو شیخ زید ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا جارہا ہے کورونا وائس میں مبتلا مریضوں نے آئسولیشن ڈاکٹروں پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں زدوکوب کیا گیا ہسپتال انتظامیہ نے حالات کو پرامن بنانے کے لئے لیویز کو طلب کر لیا واضح رہے کہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث پہلے ہی ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے۔
Load/Hide Comments