گوادر بندرگاہ اور اردگرد کے منصوبوں پر کام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد :چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ گوادر بندرگاہ اور اردگرد کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،منصوبے کی تکمیل سے پورٹ آپریشنز تیز تر ہوجائیں گے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گوادر بندرگاہ اور اردگرد کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،مشرقی بے ایکسپریس وے پر 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا،ایکسپریس وے پر اسفالٹ ڈالنے کا کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے پورٹ آپریشنز تیز تر ہوجائیں گے۔
Load/Hide Comments


