بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری

کوئٹہ: میر حاصل بزنجو کی وفات سے بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

کوئٹہ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔

حاصل بزنجو سینٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر تھے۔ ان کا شمار بلوچستان کے معتبرسیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ میرحاصل خان چیئرمین سینیٹ کے لیے حزب اختلاف کے مشترکہ امیدوار بھی رہے لیکن وہ انتخابات ہار گئے۔

میرحاصل خان بزنجو کے والد میرغوث بخش بزنجو قوم پرست رہنما تھے جو بلوچستان کے پہلے گورنر تھے۔
میر حاصل بزنجو 3 فروری 1958 کو خضدار کی تحصیل نال میں پیدا ہونے والے حاصل بزنجو بچپن سے ہی اپنے والد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اجتماعات میں شرکت کرتے رہے۔

انہوں نے سیاست کا باقاعد عملی آغاز اس وقت کیا جب وہ وہ چھٹی جماعت کے طالب علم تھے، اس مقصد کے لیے انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کا پلیٹ فارم منتخب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں