حب، منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپے ،اسلحہ و منشیات برآمد8 ملزمان گرفتار

لسبیلہ:حب سٹی پولیس کا شہر میں منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپے 7 کلو چرس ، تین پستول ایک ریوالر دو موٹرسائیکلیں برآمد ایک اشتہاری ملزم سمیت 8 ملزمان گرفتار۔ پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر میں مختلف منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 7 کلو چرس تین ٹی ٹی پستول، ایک ریوالر دو موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 7 ملزمان گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ایک اور کاروائی میں اشتہاری ملزم عباس عرف کپیٹن پلال کو گرفتار کرلیا ملزم قتل اور ڈکیتی کے دو مقدمات ، اغوا برائے تاوان دو مقدمات لڑائی جھگڑے کے دو مقدمات میں مطلوب تھا ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، 25 گولیاں بمعہ چار میگزین برآمد کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں