لاپتہ افراد کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت مکمل، 124کیسز سنے گئے
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت مکمل کرلی گیارہ روزہ سماعت کے دوران 124لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے دوران سماعت بائیس لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ تین کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ انے کی باعث خارج کردئیے گئے ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے گیارہ روز تک کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی گیارویں روز چودہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ، سماعت کے دوران تین لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی بازیاب ہونے والوں میں دو کا تعلق اواران اور ایک خاران سے ہے کمیشن گیارہ روز کی سماعت کے دوران مجموعی طور پر 124لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جن میںبائیس لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ تین لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ انے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن نے یکم ستمبر سے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سماعت کا آغاز کیا تھا ۔


