عمران خان ڈرامے نہیں کرتے، شہباز گل کا شہباز شریف کوجواب

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ڈرامے نہیں کرتے۔شہباز گل نے شہباز شریف کے ٹوئٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ذمہ دار سربراہ مملکت کے طور پر اداروں کو کام خود کرنے دیتے ہیں لیکن اگر آپ کو اس بات کی سمجھ ہو تو آپ خود ایسی حرکتیں کیوں کرتے۔شہباز گل نے کہا کہ جب بھی کبھی لوٹ مار کا حساب دینا پڑا کبھی معافی مانگ کر جدہ چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر انقلاب لندن میں کافی پی رہا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا تھا کہ عوام کی ضرورت کے وقت قیادت کا غائب ہو جانا وزیراعظم عمران خان کی شناخت بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں