کراچی ،طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
کراچی :کراچی کے نجی اسکول میں زیرِ تعلیم 14 سالہ 9ویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی جس کے اہلِ خانہ نے اسکول انتظامیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا جہاں نجی اسکول میں پڑھنے والی 14 سالہ بچی اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچی اسکول انتظامیہ کی کوتاہی اور غفلت کے باعث سیڑھیوں سے گری۔
Load/Hide Comments


