بی آر سی لورلائی کے پروفیسر سمیت 6افراد میں کورونا کی تشخیص

لورالائی:لورالائی بلوچستان ریذیڈینشل کالج کے پروفیسر سمیت 6 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کو اپنے گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کالج اور اسکولوں کے کھلنے کے اعلان کے ساتھ پہلے مرحلے میں ہی کالج اور اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں گذشتہ روز بی آر سی کے ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے پروفیسر سمیت 6 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے جسکی وجہ سے طلباء کے والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں غلام رسول،محمد اکرم،باز محمد،عبدالغفار،محمد یونس اور محمد کریم شامل ہیں کالج ذرائع کے مطابق ان افراد کو اپنے ہی گھروں میں ائسیولیٹ کر دیا گیا ہے والدین نے کہا ہے کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں