اپنا منہ بند رکھ، میاں عتیق تمھارے بڑے بھی مجھے نہیں روک سکے، مشاہداللہ خان

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور ایم کیوایم کے میاں عتیق کے درمیان جھڑپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، ایک دوسرے پر الزام لگادیئے ۔ منگل کو سینیٹر مشاہداللہ خان اپنی تقریر کے دوران میاں عتیق کی مداخلت پر بھڑک اٹھے اور کہاکہ تو اپنا منہ بند رکھ۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ تویہاں بدمعاش لگا ہے، یہ بد تمیز آدمی ہے، چیئرمین صاحب اسکو پٹہ ڈالیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ یہ بلدیہ فیکٹری اور 260لوگوں کے قاتل ہیںانکے ہاتھ معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوے ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ تمھارے بڑے مجھے نہیں روک سکے تم مجھے کیا روکوگے، بھتہ لینے کیلئے 260لوگوں کو انہوں نے جلا دیا تھا ،حکومت ٹن ہے ، ٹن حکومت کے دوران وہی ہوتا ہے جو لاہور میں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں