حب، ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں ایرانی ڈیزل پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ منگل کی علی الصبح حب شہر میں اشوک پمپ کے قریب واقع ایک ایرانی ڈیزل کے پمپ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پمپ کے ملازمین کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو افراد 25سالہ محمد اقبال ولد اعظم اور35سالہ حفیظ ولد عبداللہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں