سستی شہرت کے لئے مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وطیرہ ہے ‘رانا ثناء اللہ
لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے لئے مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وطیرہ ہے ،شیخ رشید پاکستانی سیاست میں گوئیبلز کے مقام پر فائز ہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ریلوے کو 50 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا شکار بنانے والا شیخ رشید قومی مجرم ہے ۔آئین، جمہور اور عوام کے خلاف سازشوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کا واحد جرم پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔عمران خان ٹولہ جھوٹ اور جبر کے زور پر مزید وقت نہیں نکال سکتا۔
Load/Hide Comments


