جبر اور زبردستی کے ذریعے دلیل کی روشنی کم نہیں کی جاسکتی،مولانا واسع
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ جبر اور زبردستی کے ذریعے دلیل کی روشنی کم نہیں کی جاسکتی، عوام کو دل وجان کے قریب کئیے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا عوام کی منشا اور فائدے کیلئے جمعیت علما اسلام اپنی جدوجہد کو منزل تک پہنچا کر دم لیگی انہوں نے کہا کے عوام پر زور زبردستی کے بجائے دلیل کے ساتھ معاملات رکھے جائیں جائے ورنہ معاشرے میں بغاوت پیدا ہو جائے گی ہم نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے موجودہ دور میں عوام کے اصل مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی استحکام ہے جو اس حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے زمین بوس کر دیا ہے آج ہر پاکستانی پریشان حال ہے ان کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے کیوں کہ اس حکومت کے پاس عوام کو دھوکہ دینے کے سوا اور کوئی وژن نہیں ہے ملک روزبروز پریشانیوں اور معاشی بدحالیوں کی جانب گامزن ہوتا جارہا ہے جس کیخطرناک نتائج برآمد ہوں گے پھر تاریخ ان بونگھوں کو معاف نہیں کرے گی جنہوں نے احتساب اور انتقام کے نام پر ملک کا دیوالیہ کر دیا آج پوری دنیا میں پاکستان کا امیج ایک کمزور ملک کا ہے کوئی ملک ہم سے تجارت نہیں کرنا چاہتا ان کو پتہ ہے کہ یہ حکومت نااہل ہے آج تک انہوں نے جتنے دعوے کیے اس کے برعکس عمل دکھایا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ زبان اور دل کی باتوں میں فرق ہے اور یہ یوٹرن کا فلسفہ ہے کہ قوم سے جھوٹ بولا دھوکا دیا جائے اور ان کے اوپر ٹیکسز لا دیے جائیں آئے ان کی چمڑی اتری جائے اور صرف زبانی باتیں کی جائے یہی وجہ ہے کہ اب طاقت کے ذریعے متنازعہ بل لائے جا رہے ہیں اور قوم کو مزید غلام بنایا جا رہا ہے جس کا نتیجہ بہ خدانخواستہ بغاوت پر منتج ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام پاکستان میں تمام اداروں کا احترام کرتے ہوئے باہمی اعتماد کی فضا چاہتی ہے اور ملک کا استحکام چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قوم کی عزت تار تار ہو جاتی ہے اور آج تک اس قوم کی بیٹیوں کو تحفظ نہیں دے سکی پھر کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے ۔


