بلوچستان حکومت بہتر سمت میں جارہی ہے،میرنصیر مینگل

لسبیلہ؛ سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے حب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت بہتر سمت میں جارہی ہے وزیراعلی جام کمال خان قابل اور محنتی ہے وہ محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں تبدیلی لارہے ہیں ہمیں عادت ہی نہیں ہے کچھ لوگ ہیں جو مختلف زرائع استعمال کرکے اسکو نہیں چھوڑ رہے ہم سمجھتے ہیں جام کمال خان دیانتدار ہیں اچھے طریقے سے صوبے کو آگے لیجارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان کے برابر ہے مگر بلوچستان کو اس حساب سے کچھ نہیں دیا جاتا بلوچستان میں کچھ بھی نہیں بلوچستان کے لیے وفاق سے خصوصی پیکیج ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی اسمبلی میں نشستوں اضافہ کیا جائے دو چار نشستو ں کیا فائدہ برابری کے حساب سے قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھائیں تو بلوچستان کا مسئلہ ہوگا. انہوں نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کہ بلوچستان کے حوالے اتفاق ہونا چاہیے نشستیں آبادی سے منحصر ہوتی ہیں رقبے سے نہیں اس لیے وہاں دس لاکھ پر ایک نشست ہے تو بلوچستان میں دو لاکھ پر ایک صوبائی اسمبلی کی نشست ہو تو بہتر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں