اوتھل،مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرالر میں تصادم ،4 افراد زخمی

اوتھل(نمائندہ انتخاب)مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور ٹرالر میں تصادم دو افراد جاں بحق 4 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات مکران کوسٹل ہائی وئے بزی ٹاپ کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں آصف ولد محمد نادر اور رضوان ولد عبدالرزاق شامل تھے جن کا تعلق کراچی لیاری سے بتایا جارہا تھا،جبکہ زخمیوں میں موسی۔صادق۔سجاد اور عزیز شامل تھے۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو پی این ایس درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں