ایران سے تفتان آنے والے زائرین کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ تفتان سے باراستہ سڑک زائرین کی دوسرے صوبوں کو منتقلی خطرنا ک عمل ہے جس سے پورے کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں ملکر تفتان میں موجود افراد کو فضائی راستوں سے انکے متعلقہ صوبوں میں منتقل کریں،یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایران سے تفتان آنے والے ہزاروں زائرین کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں تفتان سے سڑک کے ذریعے زائرین کی دوسرے صوبوں کو منتقلی کا راستہ خطرناک حد تک وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے اس لئے زائرین کوہنگامی بنیادوں پر تفتان سے فضائی راستے سے انخلاء کرکے متعلقہ صوبوں کے حوالے کیا جائے تاکہ ہر صوبہ سندھ کی طرز پراپنے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان افراد کو قرنطینہ اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں