تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے،اسد قیصر

پشاور:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے انہیں اس سے نہیں روکا جائے گا، وہ اپنی ذمہ داریاں قانون اور آئین کے مطابق ادا کررہے ہیں۔میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے، گندم درآمد کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں