سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے آرڈرز جاری کیے جائیں، متاثرین

آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ٹیچرز فورم کے صدر رحمت اللہ یاسین ضلعی صدر کفایت اللہ ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخیر نائب صدر عبدالحلیم اور دیگر نے میڈیا ہاؤس پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے کیریئر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کے ذریعے پاس امیدواروں کو جلد آرڈرز جاری کئے جائیں کامیاب امیدواروں کی شارٹ لسٹ تو آویزاں کردی گئی ہیں مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو آرڈر جاری نہ کرنا سوالیہ نشان ہے سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈوں اور حکومت کی طرف سے آرڈر جاری کرنے میں تاخیر سے کامیاب امیدواروں میں بے چینی اور مایوسی پھیل رہی ہے،عوامی نیشنل پارٹی سبی کے صدر سعید خان خجک، جنرل سیکرٹری مجتبیٰ خان خجک نے کہا ہے کہ سی ٹی ایس پی کے کامیاب امیدواروں کے جائز حقوق کے حصول کے لئے اے این پی ان کی جدوجہد میں برابر کی شریک ہے بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ضروری ہے حکومت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی ایس پی سبی کے صدر جاوید احمد سیلاچی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آرگنائزر جاوید محمود، جنرل سیکرٹری عبدالحکیم، پریس سیکرٹری طاہر انجم،محمد افضل، محمد نظر خجک، سید لیاقت شاہ، جاوید احمد، طارق خان، نظر محمد کھوسہ علاوہ اے این پی کے عہدیداروں و ممبراں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں