صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بخار، گلے میں درد کی شکایت پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو، سعید غنی اور دیگر بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں