شمالی کوریا ؛ طلبا کو لازمی 90 منٹ کم جونگ اْن سے متعلق اسباق پڑھانے کا حکم
سیئول:(انتخاب نیوز)شمالی کوریا میں حکمراں کم جونگ اْن سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے اسکول کے بچوں کو روزانہ کم از کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔جنوبی کوریا سے شائع ہونے والے اخبار ’’ یو کے (نارتھ کوریا) ‘‘ کے مطابق 25 اگست کو کم جونگ اْن کی بہن کم یو جونگ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پری اسکول کے طلبا کو حکمراں کم جونگ اْن سے متعلق اسباق کو روزانہ 90 منٹ تک پڑھانا لازمی ہوگا۔
Load/Hide Comments


