بلوچستان یوتھ ا ینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے مستونگ ٹو کوئٹہ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ ٹو کراچی روڑ کو ڈبل کرنے کے لیے گرینڈ جرگہ کھڈکوچہ کی طرف سے مستونگ سے وزیر اعلی ہاوس تک 22ستمبر کے لانگ مارچ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرکے روڑ کو ڈبل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے یہ مسئلہ بلوچستان کے عوام کا ہے اس میں جو بھی آواز بلند کریگا ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ بلوچستان کی عوام اب اس شاہراہ کے حادثات سے بہت تنگ آ چکی ہیں بلوچستان کا ہر خاندان اس شاہراہ کے حادثات سےمتاثر ہوئی ہے اور بلوچستان کا ہرایک فرد اس شاہراہ کو ڈبل کروانے کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں۔ پاکستان حکومت اور بلوچستان حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سبز باغ دکھانا بند کریں اور ایک عملی لائحہ عمل طے کریں
Load/Hide Comments


