لڑائی جھگڑے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی دشمنیوں کی وجہ سے معاشرہ وعلاقائی معیشت اور عوام کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے قبائلی تنازعات و دشمنیوں کا خاتمہ مخلصانہ مشاورت اور بات چیت سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے قلات /دشت گوران میں سناڑی اور مینگل قبائل کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی میر اسداللہ بلوچ، نوابزادہ حاجی لشکری خان ریسانی، دیگر قبائلی عمائدین و معززین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ لڑائی جھگڑے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تنازعات کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں تنازعات کی وجہ سے بہت سے خاندانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن موجودہ حالات قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اتفاق اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ایسے تنازعات قوموں کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔ قلات کے غیور عوام نے ہمیشہ بلوچ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایسے تنازعات کو باہمی رضا مندی سے مل بیٹھ کر حل کیے ہیں قبائلی معتبرین سے ملکر ایسے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرینگے آج کا یہ تاریخی جرگہ ہمیں پیار محبت رواداری اور یگانگت کا درس دیتا ہے آخر میں مصالتی کمیٹی نے جلدجرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں