بلوچستان ہائی کور ٹ کا بچی اغواء کیس میں سرفراز بگٹی کو بچی کی معاونت میں کردار ادا کرنے کا حکم

کوئٹہ،بلوچستان ہائیکورٹ میں سینیٹرمیرسرفراز بگٹی کی بچی اغواء کیس میں ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی، اس موقع پر سینیٹر سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی سے بچی کی بازیابی کے حوالے سے استفسار کیا کہ آپ نے بچی کی بازیابی کے معاملے میں کیا کردار ادا کیا،سرفرازبگٹی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے بچی کے باپ طوق علی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، بچی کاباپ چار سال کیلئے مشروط طورپر بچی نانی کے حوالے کرنے پرراضی ہے،جسٹس عبداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے آپ کو معاملے میں معاونت کاکہاتھا،عدالت سے باہر معاملہ طے کرناکانہیں،جس پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ایک بارپھر بچی کے باپ سے اس سلسلے میں بات کروں گا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمارامقصد بچی کی بازیابی ہے،بازیابی تک کیس ایسے ہی چلتارہیگا،عدالت نے سینیٹر سرفراز بگٹی کو ہدایت کی کہ آپ اس معاملے کو جلد نمٹائیں،جس کے بعد عدالت نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سینیٹر سرفرازبگٹی پر بچی ماریہ کے اغواء میں اس کے باپ کی معاونت کاالزام ہے جس میں ماتحت عدالت نے سینیٹرسرفراز بگٹی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں