کرونا وائرس، 6 ماہ بعد تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

دہلی:: 6 ماہ بعد سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جنہیں اب تقریباً 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں انے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں