امیرقطر کی طرف سے ایرانی سفیر کو حسن کارکردگی پر بیش قیمت تحائف

دوحہ :امیر قطر کی طرف سے دوحا میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو واپسی پر بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سفیر محمد علی سبحانی کو قطر کے امیرنے اپنے دفتر میں بلاکر انہیں تحائف سے نوازا۔ انہیں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر قطری کا قومی تمغہ الوجبہ عطا کیا۔یہ تمغہ عام طور پر قطر میں تسلیم شدہ غیر ملکی سفیروں کو دیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں