ملتان، بلوچ طلبا کے احتجاجی کیمپ کو22 دن مکمل
بلوچ طلبا کا ملتان میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے طلبا کے کوٹے پرسکالرشپ کے اجرا کےساتھ ان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہرشعبہ میں کوٹے کا حصول سمیت بلوچستان کی مختص نشستوں پر فیس وصولی اورسکالرشپ کےخاتمے پر احتجاجی کیمپ بائیس دنوں سے جاری ہے تاحال !یونیورسٹی کی طرف سےایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی ابھی تک ایک بیٹھک ہوئی ہےطلبا کے مطابق ہمیں خدشہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹی ہمارے ساتھ یونیورسٹی کی طرف سے روایتی دھوکہ دہی اور فریب کی ایک چال ہے جس کا مقصد ہمیں ذہنی و نفسیاتی طور پر مرعوب و اپنی چال میں پھنسالینا ہے
کیونکہ طلبا کے مطابق ان کا یہ وہم اورخدشہ اس لیے بھی درست ہے کہ ایک ہفتے پہلے ہمارے درمیان مذاکراتی بیٹھک بنانے پراتفاق ہوا جس کا پہلا اجلاس سات دن بعد ہوا حالانکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مذاکرات والے دن اقرار کیا کہ ایک ہفتے کے اندر ہم اس مسئلے کوحل کریں گے مگر ایسا نہ ہوسکا
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرشعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس مسئلے کوحل کرنے کےلیے ہماری اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں
دریں اثنا! بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کےاحتجاجی کیمپ کو بائیس دن ہوگئے ہیں جن کے مطالبات میں یونیورسٹی کی جانب سے نئی پالیسی کی واپسی سمیت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے طلبا کے لیے مخصوص نشستوں پرسکالرشپ کےاجراسمیت ان کےلیے یونیورسٹی کےہرشعبے میں کوٹے کااضافہ کرنا بھی شامل ہے
واضح رہے!!کیمپ میں آج بھی تونسہ کےسماجی کارکن انجنئیراسلم بزدار نے شرکت کی اورطلبا سےاظہاریکجہتی کی اس موقع پراسلم بزدار نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ان کا وعدہ یاد دلایا کہ وہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے طلبا کے مسائل کوحل کریں گے مگران کے دور میں بدقسمتی سے اوپن میرٹ سمیت مختص نشستوں پرسکالرشپ کاخاتمہ ہوا
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب اور یونیورسٹی انتظامیہ سےاپیل کرتاہوں کہ وہ ان طلبا کےمسائل کوفی الفورحل کریں اور طلبا کےلیے آسانیاں کریں
اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے چئیرمین وقاربلوچ نے کونسل کی طرف سے محمداسلم بزدار کا طلباکےساتھ اظہار یکجہتی کرنے پرشکریہ ادا کیا اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان اور ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کےساتھ کیے گئےاپنےوعدے پور ا کرے ۔۔


