میاں نواز شریف بانی ایم کیو ایم پارٹ ٹو کے طور پر سامنے آئے‘فیاض الحسن چوہان
لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بانی ایم کیو ایم پارٹ ٹو کے طور پر سامنے آئے، ففتھ جنریشن وار کی ابتدا بانی ایم کیو ایم کی صورت میں سامنے آئی، اس کی انتہا نواز شریف کی تقریر تھی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کر کے ففتھ جنریشن وار کی انتہا کردی۔ اس جنگ پر بھارت گزشتہ 15 سال سے کام کر رہا تھا۔ نواز شریف کی تقریر میں فوج، عدالت اور جمہوری، تین اداروں کو ٹارگٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس کام میں ہاتھ ڈالا رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ہوا۔ 2008 سے 2018 تک سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آرمی چیف سے 24 ملاقاتیں کیں اور اب محمد زبیر نے بھی جا کر ملاقاتیں کی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کو لوٹا کرتے تھے، انکے علاوہ کسی نے دھاندلی کا شور نہیں مچایا۔ جبکہ تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کے لاکھوں ثبوت پیش کیے تھے۔ ملک میں جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو پاک فوج ہی شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔