سانحہ کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے نقصان کو کسی بھی طرح پورا نہیں کیا جا سکتا،جیسنڈا آرڈرن

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسجد النور کے احاطے میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یادگار پر تختی کی نقاب کشائی کی پتھر سے بنی بلیک رنگ کی تختی پر گولڈ کلر میں تحریر کی گئی ہے جس پر دعا مانگتے ہوئے ہاتھوں کی تصاویر کیساتھ قرآنی آیات بھی لکھی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تختی کی نقاب کشائی کی تقریب دو دفعہ ملتوی ہوئی۔ وزیراعظم نے نقاب کشائی کے موقع پر یادگار پر پھول رکھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے نقصان کو کسی بھی طرح پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زندہ بچ جانیوالوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے یہ یادگار ہمیں 15 مارچ کے سانحہ کی یاد دلاتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں