وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، چائے اور پانیبھی واپس کر دیا
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے اپوزیشن اراکین کو چائے اور پانی پیش کی گئی تاہم اپوزیشن اراکین نے چائے اور پانی واپس کر دیا
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اپوزیشن حلقوں میں مداخلت ترقیاتی منصوبوں میں اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کیخلاف احتجاج کیا اس دوران وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے اپوزیشن اراکین کو چائے اور پانی پیش کی گئی تاہم اپوزیشن اراکین نے چائے اور پانی واپس کر دیا اور کہا کہ جب بلوچستان کے عوام مشکل میں ہو ں تا ہم کسی بھی صورت حکومتی مراعات سے مستفید نہیں ہونگے۔
Load/Hide Comments