تحریک انصاف حکومت میں ملکی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف حکومت میں وفاقی حکومت کا ملکی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جولائی2018سے جولائی 2020تک وفاقی حکومت کا 35ہزار 555ارب روپے ہو گیا، دو سالوں میں 10ہزار 865ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں وفاقی حکومت کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دو سالوں میں مرکزی کا حکومت کا قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 35ہزار555 ارب روپے ہو گیا ہے اور دو سالوں میں مرکزی حکومت کا قرضہ 10ہزار 865ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق قرضے پر اضافہ جولائی 2018سے جولائی 2020کے دوران ہوا جبکہ صرف جولائی 2020میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 450ارب روپے اضافہ ہوا ہے، جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 339ارب روپے بڑھااور جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 111 ارب روپے قرضے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے وفاقی حکومت کا قرضہ 23ہزار392ارب روپے ہو گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ 12ہزار164ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جولائی 2018میں مرکزی حکومت کے قرضے 24ہزار690ارب روپے تھے۔(اح+م ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں