نیب نے نواز شریف کے اثاثوں کی چھان بین کا دائرہ وسیع کر دیا
لاہور: نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم کے اثاثوں کی چھان بین کا دائرہ وسیع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ قومی احتساب بیورو نے تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نجی بینک سے مانگی ہیں۔ نیب احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments