وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہو گئی ہے،قادربلوچ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی سیاست پر تنقید کرنے والے کبھی بھی اپنے مذموم سیاسی مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے میاں محمد نوازشریف کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو دوام دیں گے وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہو گئی ہے اب حکمران اپنی حکومت بچانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں مگر اس بار اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک میں کامیاب ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھر پور کردارادا کیا ہے اور آج ملک میں ترقی کا جو سفر جاری ہے یہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی مرہون منت ہے موجودہ حکمرانوں نے انتخابات سے قبل بڑے بڑے دعوے کئے مگر اب وہ اپنے وعدوں میں ناکام ہو چکے ہیں لوگوں کو نوکریاں دینے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں برسر روزگار لو گوں کو بے رزگار کر دیا ہیانہوں نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ حکمرانوں نے بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے تمام تر بوجھ براہ راست ملک کے غریب عوام پر ڈال دیا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں حکومت وقت کو چا ہئے کہ وہ غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالیں ورنہ تاریخ اس کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں