، پہلی مرتبہ دیکھاکہ تنظیم سازی رات کے3بجے ہوتی ہے،فیاض الحسن چوہان
لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رات کے3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، بیگم صفدراعوان نے طلال چودھری کو بچانے کیلئے ڈبلیو ٹرن لیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ طلال چودھری کاکیس منفردنوعیت کاکیس ہے، پہلی مرتبہ دیکھاکہ تنظیم سازی رات کے3بجے ہوتی ہے۔ پولیس عائشہ رجب کے گھرپربھی گئی مگران پربیگم صفدراعوان کادبا ہے۔طلال چودھری کے معاملے کے بعد لگتا ہے کہ آئندہ کوئی بھی رات 3بجے تنظیم سازی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پہلا امتحان بیگم صفدر اعوان کا ہے، وہی طلال چودھری کوسیاست میں لانے اوروزیربنانیوالی ہیں،بیگم صفدراعوان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کب طلال چودھری کوپارٹی سینکالتی ہیں۔ طلال چودھری کے خواتین کے حوالے سے پارٹی میں گزشتہ ڈھائی سال سے مسائل چل رہے تھے۔ کہتے ہیں ناں رل تے گئے ہیں پر چس بڑی آئی اے،طلال چودھری کوچس توآگئی ہے۔واضح رہے کہ ن لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، آج پولیس خاتون لیگی ایم این اے کا بیان لینے ان کے گھر گئی تاہم ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔