سیاسی حل تک طالبان جنگ نہیں روکیں گے،زلمے خلیل زاد
واشنگٹن:امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی حل تک جنگ بندی کسی صورت نہیں رکے گی، اس کیلئے دونوں جانب سے رویوں میں لچک پیدا کرنی ہوگی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی مندوب برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تنازعات کا شکار ممالک اور حصوں میں بھی ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments