حکومت احتساب کی آڑ میں بدترین سیاسی انتقام کی مثال قائم کررہی ہے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب کی آڑ میں بدترین سیاسی انتقام کی مثال قائم کررہی ہے۔نیب کو سیاسی انتقام کا ادارہ بنایا گیا۔حکومت اے پی سی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتاری اور نوٹسز سے مرعوب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی پیش گوئیاں حکومت کے اراکین پہلے سے کررہے تھے۔اور وہی ہوا۔جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسلط شدہ حکومت سیاسی عمل اور ماحول کو جھکڑنے کی کوشش کرنے میں مصروف ہے۔تاکہ وہ ہمیشہ غیر جمہوری عمل کے زریعے اقتدار پر قابض ہوکر ملک کو تباہی کا باعث بنے۔لیکن یہ ان کی بھول ہے کیونکہ سیاسی عمل دبانے سے مزید شدت اختیار کرتا ہے
بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ملک کی حقیقی جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کو بحال کرنے کی جدوجہد کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں