بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 525 ہوگئی
کوئٹہ:بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 525 جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 15177ہوگئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1217افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 85افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 697کے نتائج آنے باقی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 5659ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 525میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 53افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13600ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں 1432مریضوں کا علاج جاری ہے
Load/Hide Comments