حکومت مخالف تحریک پر بلوچستان میں بھی سر گرم ہے،علی مددجتک

اوستہ محمد: پاکستان پیلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت مخالف تحریک پر بلوچستان میں بھی سر گرم ہے،موجودہ کرپٹ اور عوام دشمن حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت نے عوام کے مشکلات بڑھنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی، ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی تحریک حکومت کو لے ڈوبے گی۔ ان خیالات کااظہار پی پی پی نصیر آباد ڈویژن اور سبی ڈویژن کے ڈویژنل عہدیداروں اور ان سے منسلک اضلاع کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، نصیرآباد ڈویژن کے صدر میر بلال عمرانی،ضلع جعفر آباد کے صدر میر نیازاحمد عمرانی، جنرل سیکرٹری میوہ خان کھوسہ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکڑ ممتاز علی سوموو شریک تھے۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنتے ظلم عوام پر کرنے تھے کر لیے اب پی پی پی اس کے سامنے لوہے کی دیوار بن چکی ہیں حکومت کو مزید کرسی پر عوام برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں بلوچستان کے جیالے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے،پیپلزپارٹی کے کارکن ہر قسم کے احتجاج اور دھرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو شروع کریں اس موقع پر صدر علی مدد جتک نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے، پارٹی میں تفریق پیدا کرنے والوں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ پارٹی کے تمام ہی کارکن ہمارے لئے قابل احترام ہے پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے فیصلے سب کے مشاورت سے کئے جاتے ہیں اس کو تاکید کی جاتی ہیں کہ پارٹی میں تفرق پھیلانے والے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گئی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے انعقاد اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کا کریڈٹ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک بھر مضبوط ہوچکی ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہر اعلان پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں