ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار 230 پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے

تفتان(نامہ نگار)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 230 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 230 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدی خیبر پختون خواہ 13،پنجاب 208،سندھ 1 اور آزاد کشمیر 8 شامل تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں