وزیر ریلو ے کا سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔25 مارچ سے کراچی کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔جمعرات کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے نے کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیاہے اور25 مارچ سے 6سے8 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی جبکہ معطل ٹرینوں کے مسافروں کے متبادل انتظامات کریں گے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ مسافروں کو کرایہ واپس کر سکے اور کراچی کیلئے ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ حکومت سندھ کی درخواست پر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں