پمز اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس کا مریض صحت یاب

اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیرعلاج ایک اور پاکستانی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پمز میں زیرعلاج مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، اسکردو سے تعلق رکھنے والے اکسٹھ سالہ مریض کو گزشتہ روز پمز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔اس شخص کو پچیس فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں چھبیس فروری کو اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اس سے قبل کراچی اور اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں