جمعیت کا بےبنیاد خبر چلانے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس

جمعیۃ علماء اسلام پاکستان نے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں اور ان کو نیب کانوٹس ملنے کی بےبنیاد خبر چلانے والے ٹی وی چینلز کو ہرجانے کے نوٹسز دے دیئے۔نوٹسز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے دیئے گئے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ارب روپے کے حرجانے ادا کرنے ہوں گے،نوٹسز میں مولانا کو نیب کے نوٹس سے متعلق خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں