شادی ہال، ریسٹورنٹ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گئے،این سی او سی

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دے دیا۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایس او پیز کی خلاف روزی کی وجہ سے شادی ہال اور ریسٹورنٹ کورونا کا مرکز بن رہے ہیں۔

این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں 6 شادی ہال اور 103 ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر خاص طور پر نظر رکھی جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب شادل ہال و ریسٹورنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں