پی ڈی ایم کا جلسہ کرپشن چھپانے کے لیے ہے، سردار یار محمدرند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربرا ہ وصوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمدرند نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی کوئٹہ میں جلسہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کیلئے ہے وفاقی حکومت کسی کی دھمکیوں وگیدر بھبکیوں میں نہیں آنے والی بلکہ بلا خوف اپنا کام جاری رکھے گی،بلوچستان کی دولت لوٹنے کے دوران ان کو احتجاج اور جلوس کیوں یاد نہیں آئے آج جب وزیراعظم عمران خان لوٹیروں کااحتساب کررہا ہے توانہیں احتجاج نظر آرہے ہیں،2018ء کے عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کرچکی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسہ عام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کوئٹہ میں جلسہ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کیلئے ہے،تمام جماعتیں جب یہی لوگ حکومت میں ہوتے ہوئے بلوچستان کی عوام کے پیسے لوٹ کر لے جارہے تھے تو ان لوگوں کو جلسوں اور احتجاج کا خیال کیوں نہیں آیا،آج جب وزیراعظم عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کااحتساب کررہے ہیں اور ان سے حساب مانگ رہے ہیں تویہ لوگ جلسے جلوس کررہے ہیں،ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان کی عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ لوگوں کے دوغلے پالیسیوں کے نرغے میں نہیں آئیں گے،ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا ہے بلوچستان میں پشتونوں وبلوچوں کے نام پر اربوں روپے کرپشن کرکے آج عوام کو جلسے وجلوسوں کے ذریعے بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام اپنے حقیقی ومخلص لیڈر کاادراک رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اپنا کام جاری رکھے گی ہم کسی کے دھمکیوں و گیدر بھبکیوں میں نہیں آئیں گے،اس طرح کے جلسے جلوسوں سے ہم خائف نہیں ہونگے اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے پاس عوام کی عدالت میں کوئی جواز نہیں،2018ء کے عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کرچکی ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی کرپشن کی دستانیں زبان زد عام ہے،ایک حکومت جس کے دوران تمام وزراء اور میں اکیلا اپوزیشن میں تھا لیکن انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ اس کرپشن کو روکاجائے،عوام کو اپنی قیادت پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں