زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

کراچی,پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ ڈالر کم ہوئے اور 13 مارچ کو سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 67 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرضوں، حج کے اخراجات کے لیے زرمبادلہ کی ادائیگی اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں